23 جون 2014 - 13:39
دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی تاکید

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ صہونی حکومت اور دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کے خلاف جلد از جلد اقدام کرے اور دہشتگردی کے خلاف شام کی مدد کرے۔

ابنا: شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اقوام متحدہ میں تحفظ امن و صلح کے شعبے کے سربراہ ہرو لادسوس سے ملاقات میں کہا کہ شام صیہونی حکومت کے ساتھ ترک مخاصمت کی قرارداد پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام محافظ امن فوج کو تمام سہولتیں دینے کو تیار ہے تا کہ وہ اپنے فرائض پر عمل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت اور دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کے خلاف فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی حمایت ختم ہونی چاہیے۔ دریں اثنا شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق نمائندے اخضر ابراہیمی نے کہا ہے کہ شام میں مغربی ملکوں کی مداخلت بحران کے جاری رہنے کا سبب بنی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق اخضر ابراہیمی نے کہا کہ مغربی ممالک شام کے بحران کو ختم کرنے کے حق میں نہیں ہیں بلکہ اس بحران کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بعض ملکوں کی طرف سے شام میں جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں ایک لاکھ تیس ہزار عام شہری مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے شام میں جنگ چھیڑ رکھی ہے وہ سیاسی راہ حل کے خواہاں نہیں ہیں۔

.......

/169